ARTICLE






a-an-the

تین مختصر الفاظ جو Nouns کو متعارف کروانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، یہ ہیں. A, an, the.. اور Verb کے بعد غالباً اھم ترین اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والے یہ تینوں الفاظ ہیں جن کو اچھی طرح پہچانا اور استعمال کرنا اچھی تحریر کے لئے انتہائی ضروری ہے.
 تلفظ :-
یہ دراصل ایک طرح کی آوازیں ہیں جن کے تلفظ کے بارے میں ھم اکثر احتیاط نہیں کرتے.، ان کو pronounce کرنے میں احتیاط سے کام لینا چاہیے.

 'a' ( i )

یہ عام حالات میں بالکل بلکی سی ( i) کی آواز ھے جو اپنے بعد آنے والےNoun یا adjective کے ساتھ مل کر ادا ہوتی ہے. 
a book- abook
آ بک نہیں)  ابک

a pen - apen
آ پین نہیں) اپین
a house - ahouse
آہاوس نہیں) اہاوس 
اسے ay یعنی 'اے' اس وقت پڑھنے ہیں جب اس پر زور دینا ہواور دوسرے الفاظ سے الگ آواز دینی ہو جب گریڈ یا سیکشن وغیرہ بتانا ہو، مثلاً
 I said a pen, not the pen.
میں نے اے پین کہا دا پین نہیں کہا (اے پر زور ہے، اس لیے یہاں اسے 'اے' پڑھیں)
میں نے اے گریڈ میں امتحان پاس کیا.

I passed the examination in A Grade.


       I read in 'A' section.

 ( 2) an

عین (an) کو عین نہ پڑھیں، اس کی آواز انگریزی حروف N کی ھے. اس کا a ہلکی سی( i )کی آواز دیتا ہے. ( زور دینا ہو تب "عین") 
an ald man, an elephant, an inkpot کو یوں پڑھیں.

an old man
( عین اولڈ مین نہیں) انولڈ مین
 an elephant
(عین ایلی فینٹ نہیں) انیلیفینٹ
an inkpot
(عین انک ٹپاٹ نہیں) انکپوٹ

3. The.

The
کو دی اور دا دونوں طرح پڑھا جاتا ہے مگر یہ بولنے والے کی مرضی نہیں کہ جب جی چاھا دی پڑھا اور جب جی چاھا دا پڑھ لیا. The کے بعد آنے والا لفظ اگر a, e, I, o, u سے شروع ہو تو اسے (دی) پڑھتے ہیں. باقی سب سے پہلے اسے (دا) پڑھتے ہیں.
آپ مندرجہ ذیل فقرات کو یاد کر لیں.

This is the end of the news.
دس از دی انڈ او دا نیوز

The boy helped the old man.
دا بوائے ہیلپیڈ دی اولڈ مین
اگر کسی فقرہ میں the پر زور دے کر اسے الگ سے ادا کرنا ہو تو اسے دی ہی پڑھا جائے گا خواہ آگے والا لفظ کسی بھی حرف سے شروع ہو _

 I said the (thee) book, not a (Aey) book.

USE OF ARTICLE 

(a) اور ( an) 
کو  indefinite Articles کہیتے ہیں. ان دونوں کا مطلب 'کوئی ایک' ہے. اس لیے یہ ایسےsingular, countable, Common noun 
کے ساتھ استعمال ہوتے ہیں جو مخصوص نہ ہوں_ (an) ان Nouns کے ساتھ استعمال ہوتا ہے جو vowel sound سے شروع ہوں. اور یہ(a, e, I, o, u یا پانچوں ہی الف یا ع کی آواز دیتے ہیں) اگر کسی Noun سے پہلے ایسا adjective لگا ہو جو vowl sound سے شروع ہو تو بھی an استعمال ہوتا ہے.  اور vowel sound کے علاوہ شروع ہونے والے Nouns سے پہلے (a) لگائیں. 
a boy, a dog, a clever man, a tall tree. 
an egg, an elephant, an inkpot. an orange 
a large umbrella, an interesting book
مندرجہ ذیل پر غور کریں. 
(i) an hour, an S. D. O, an M. A
(i) a unit, a union, a one- eyed man. 

(i) 
والے الفاظ اگرچہ  vowel سے شروع نہیں ہوتے مگر بولتے ہوے آواز vowel کی آتی ہے اس لیے ان سے پہلے (an) لگا تے ہیں. 

(ii)
یہ الفاظ vowel سے شروع ہوتے  ہیں مگر بولتے ہوئے constant کی آواز آتی ہے. اس لیے ان سے پہلے  (a) لگاتے ہیں.
          
    
                            2
یہ ایسے singular Nouns کے ساتھ استعمال ہوتے ہیں جو مثال کے طور آہیں.

Afly is an inset.
مکھی ایک کیڑا بے.
An elephant is a large animal.
ھاتھی ایک بڑا جانور ہے.
A goat has four legs.
بکری کی چار ٹانگیں ہیں.

                            3.
پیشوں یعنی professions وغیرہ سے پہلے.
I am a student.
میں ایک طالبعلم ہوں.
He is a doctor. 
وہ ایک ڈاکٹر ہے. 
                              4.
محاورتاً(few) اور (little) سے پہلے. 
I have a few friends. 
میرے چند ایک دوست ہیں. 
There is a little water in the jug. 
جگ میں تھوڑا پانی ہے. 
                               5.
قیمت، نسبت تناسب،اور رفتار وغیرہ کو ظاہر کرتے وقت. 
Ten miles per hour. 
دس میل فی گھنٹہ 
Twenty rupees a doze. 
بیس روپے فی درجن
                               6.
استعجابیہ یعنی Exclamation کے ساتھ 
What a hot day! 
اف کتنا گرم دن ہے!
What a preety girl!
کتنی خوبصورت بچی ہے! 
Aha, what a lovely flower! 
آہا کتنا پیارا پھول ہے! 

مندرجہ ذیل سے پہلے(a) یا(an) نہیں لگایا جاتا. 
boys. dogs, pens etc. 
جمع Nouns کے ساتھ
Ali, Bano, Lahore etc 
اب proper Nouns کے ساتھ
جن Nouns کو انگلش میں uncountable سمجھا جاتا ہے. 
News, advice, work, information, language. 
اس کے بعد material اور Abstract Nouns  کے ساتھ یہ بھی uncountable ہیں. 
Wool, rice, gold, honesty, love, beauty etc. 

USE OF DEFINITE ARTICLE (The) 

The  
کو Definite Article کہتے ہیں - کیونکہ جن Noun کے ساتھ یہ استعمال ہوتا ہے یا تو وہ پہلے سے ہی 'خاص' ہیں اور آپ کو ان کے ساتھ the ضرور لگاناچاہیے ،یا پھر آپ خود کسی Noun کو ' خاص' بنانا چاہیں تو اس سے پہلے The لگا دیں. اس کے استعمال میں singular یا plural کی کوئی ششرط نہیں. 

Post a Comment

Previous Post Next Post