*احتجاج- احتجاج- احتجاج*

*علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد*
*بی ایڈ* کی فیسوں میں اضافہ نامنظور- نامنظور- نامنظور
جناب صدر پاکستان عارف علوی صاحب 
جناب وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب 
جناب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود صاحب 
جناب چیف جسٹس صاحب سپریم کورٹ آف پاکستان 
آپ تمام ارباب اختیار سے  عاجزانہ گزارش ھے کہ غریبوں پر تعلیم کے دروازے بند نہ ہونے دیں- غریبوں سے تعلیم کا حق چھیننے والوں سے آہنی ھاتھوں سے نمٹا جائے۔
سال 2015 سے پہلے بی ایڈ کی کل فیس -/12000 روپے تھی. جو کہ ایک سمسٹر کی -/3000 روپے بنتی تھی. 
سال 2018 تک بی ایڈ کی کل فیس -/60000 روپے کر دی گئی-
اب سال 2019 میں بی ایڈ کی کل فیس -/95000 روپے
(تقریباً ایک لاکھ روپے) کر دی گئی ھے-
خدا کا خوف کریں- غریبوں پر ظلم نہ کریں- غریب عوام جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں' وہ اتنی فیس نہیں دے سکتے۔
ارباب اقتدار خاص طور پر جناب عمران خان صاحب وزیراعظم پاکستان سے گزارش ھے کہ آپ سے اس مظلوم عوام نے بہت سی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں' جن میں سے ایک فری سستی اور معیاری تعلیم بھی ھے-
آپ کو اللہ اور اس کے رسول کا واسطہ' خدارا غریب لاچار اور بے بس والدین سے ان کے خواب نہ چھینیں. یہ والدین اتنی بھاری فیسیں ادا نہیں کر سکتے. 
آپ سے پر زور التماس ھے کہ بی ایڈ' ایم ایڈ اور ایم اے کی فیسوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے تاکہ دور دراز بیٹھے غریب طلباء اور طالبات بھی تعلیم حاصل کر سکیں۔ 
اسی طرح ایم اے کی چار سمسٹرز کی فیس 2015 سے پہلے -/18000 روپے تهی. اب اسے بھی بڑها کر 4 سمسٹرز کی فیس -/40000 روپے کر دی گئی ھے- براہ مہربانی اس پر بھی نظرثانی کی جائے-
ملک پاکستان میں ایک یہی اوپن یونیورسٹی ھے' جو غریب عوام کے لئے تعلیم کا آسان اور سستا ذریعہ ھے- خصوصی شفقت و محبت فرماتے ھوئے اسے ذریعہ ھی رہنے دیا جائے. ڈراؤنا خواب نہ بنایا جائے-
اللہ پاک آپ کے مقام و مرتبہ میں اضافہ فرمائے. 


{ آپ تمام دوستوں سے گزارش ھے کہ اس میسج کو زیادہ سے زیادہ اپنے اپنے گروپس میں شیئر کریں تاکہ یہ دردمندانہ اپیل جلد از جلد اسلام آباد پہنچ جائے- تا کہ غریب طلباء و طالبات کے لئے داخلے کا حصول ممکن ھو سکے } 

*آئیے قدم بڑھائیے اور علم کا ساتھ دیجئے-*
آپ سب کا بہت شکریہ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post